بلاگر ڈاٹ کام جو کہ گوگل کی ملکیت ہے۔ بلاگنگ کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ اس کی مدد سے آپ اپنی مرضی کا بلاگ بنا سکتے ہیں۔ اس کےلے آپ کو صرف ایک کلک کرنا پڑتا ہے۔ بلاگرآپ کی جی میل آئی ڈی کی ایک پراڈکٹ ہے۔اس لیے آپ کو زیادہ تگ ودو نہیں کرنی پڑتی ہے۔
اس کے علاوہ آپ بلاگر ڈاٹ کام کو بڑی آسانی سے گوگل ایڈ سنس کےساتھ بھی منسلک کر سکتے ہیں۔ جو کہ غیر بلاگر ویب سائیٹ کےلیےایک مشکل ترین کام ہے۔ اس وجہ سے بلاگر ڈاٹ کام اکثر بلاگنگ کرنے والوں کی اولین ترجیح بھی ہے۔ کیونکہ ان کو محنت صرف اپنے مواد پر کرنی پڑتی ہے۔ ایس ای او وغیرہ سمیت پوسٹ پر بہت زیادہ توجہ دینے کی زحمت درپیش نہیں ہوتی۔
چونکہ بلاگر ڈاٹ کام بذات خود گوگل کی ایک پراڈکٹ ہے۔ اس لیے گوگل ایڈسنس اسے باآسانی تسلیم کر لیتا ہے۔ اس کے علاوہ اس سے ایس ای او بھی قدرے آسان ہوتی ہے۔ مزید بلاگنگ میں پروگرامنگ کا کم علم رکھنے والے بھی اس سےاستفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ان کی بھی پہلا انتخاب ہوتا ہے۔
No comments:
Post a Comment