بجلی ہیلپ لائن 118 پر کال کریں اور اپنا مسئلہ بتائیں یا پھر اپنا بل ریفرنس نمبر بشمول شکایت لکھ کر 8118 پر مسیج کر دیں۔ ہیلپ لائن اور ایس ایم ایس پر آپ کو ایک ٹکٹ نمبر دیا جائے گا۔ جس کے تحت آپکی بجلی سے متعلق شکایت درج ہو گی۔ اس شکایت کو 14 دن کےاندر حل کرنے کا واپڈا مجاز ہے۔ بصورت دیگر آپ متعلقہ حکام کے متعلق سٹیزن پورٹل میں شکایت بھی کر سکتےہیں۔ اگرچہ یہ نظام بھی ہمارے فرسودہ نظام کی بھینٹ چڑھا ہوا ہے، لیکن مثبت بات یہ ہے کہ آپ کو اپنی شکایت کا نمبر مہیا کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے واپڈا کے حکام بالا کو تھوڑا بہت کام ضرور کرنا پڑتا ہے۔
اس نظام کو کامیاب تک کیا جا سکتا ہے، جب ہر شہری بجلی سے متعلق اپنی شکایت ان ذرائع سے کرائے اور اس کے بعد واپڈا کو مجبور کیا جائے کام کرنےپر، اور وہ آپ کی شکایت کو ہر صورت حل کرنے کے مجاز ہیں۔ یاد رہے یہ نیا پاکستان ہے اور ادھر کام نہ کرنےوالوں کو صرف معطل نہیں کیاجاتا، نیب میں بھی بھیجا جاتا ہے۔
نئچے دئے گئے لنک پر آپ اپنے علاقے کے فیڈر کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی معلوم کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے بھی آپ کو اپنے بل کا ریفرنس نمبر درج کرنا پڑے گا۔
اس لیے اب واپڈا والوں کو گالیاں دینے کی بجائے 118 پر کال کر کے کمپلین کریں یا پھر 8118 پر اپنی کمپلین بشمول بل ریفرنس نمبر ایس ایم ایس کر دیں۔ بل کا ریفرنس نمبر ضروری ہے۔