Wednesday, August 7, 2019

واپڈا ہیلپ لائن 118 یا ایس ایم ایس نمبر 8118 کی سہولت مہیا کر رہا ہے

بجلی ہیلپ لائن 118 پر کال کریں اور اپنا مسئلہ بتائیں یا پھر اپنا بل ریفرنس نمبر بشمول شکایت لکھ کر 8118 پر مسیج کر دیں۔ ہیلپ لائن اور ایس ایم ایس پر آپ کو ایک ٹکٹ نمبر دیا جائے گا۔ جس کے تحت آپکی بجلی سے متعلق شکایت درج ہو گی۔ اس شکایت کو 14 دن کےاندر حل کرنے کا واپڈا مجاز ہے۔ بصورت دیگر آپ متعلقہ حکام کے متعلق سٹیزن پورٹل میں شکایت بھی کر سکتےہیں۔ اگرچہ یہ نظام بھی ہمارے فرسودہ نظام کی بھینٹ چڑھا ہوا ہے، لیکن مثبت بات یہ ہے کہ آپ کو اپنی شکایت کا نمبر مہیا کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے واپڈا کے حکام بالا کو تھوڑا بہت کام ضرور کرنا پڑتا ہے۔
اس نظام کو کامیاب تک کیا جا سکتا ہے، جب ہر شہری بجلی سے متعلق اپنی شکایت ان ذرائع سے کرائے اور اس کے بعد واپڈا کو مجبور کیا جائے کام کرنےپر، اور وہ آپ کی شکایت کو ہر صورت حل کرنے کے مجاز ہیں۔ یاد رہے یہ نیا پاکستان ہے اور ادھر کام نہ کرنےوالوں کو صرف معطل نہیں کیاجاتا، نیب میں بھی بھیجا جاتا ہے۔
نئچے دئے گئے لنک پر آپ اپنے علاقے کے فیڈر کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی معلوم کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے بھی آپ کو اپنے بل کا ریفرنس نمبر درج کرنا پڑے گا۔
اس لیے اب واپڈا والوں کو گالیاں دینے کی بجائے 118 پر کال کر کے کمپلین کریں یا پھر 8118 پر اپنی کمپلین بشمول بل ریفرنس نمبر ایس ایم ایس کر دیں۔ بل کا ریفرنس نمبر ضروری ہے۔

Tuesday, August 6, 2019

بلاگر ڈاٹ کام- ایک بہترین پلیٹ فارم

بلاگر ڈاٹ کام جو کہ گوگل کی ملکیت ہے۔ بلاگنگ کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ اس کی مدد سے آپ اپنی مرضی کا بلاگ بنا سکتے ہیں۔ اس کےلے آپ کو صرف ایک کلک کرنا پڑتا ہے۔ بلاگرآپ کی جی میل آئی ڈی کی ایک پراڈکٹ ہے۔اس لیے آپ کو زیادہ تگ ودو نہیں کرنی پڑتی ہے۔

اس کے علاوہ آپ بلاگر ڈاٹ کام کو بڑی آسانی سے گوگل ایڈ سنس کےساتھ بھی منسلک کر سکتے ہیں۔ جو کہ غیر بلاگر ویب سائیٹ کےلیےایک مشکل ترین کام ہے۔ اس وجہ سے بلاگر ڈاٹ کام اکثر بلاگنگ کرنے والوں کی اولین ترجیح بھی ہے۔ کیونکہ ان کو محنت صرف اپنے مواد پر کرنی پڑتی ہے۔ ایس ای او وغیرہ سمیت پوسٹ پر بہت زیادہ توجہ دینے کی زحمت درپیش نہیں ہوتی۔ 

چونکہ بلاگر ڈاٹ کام بذات خود گوگل کی ایک پراڈکٹ ہے۔ اس لیے گوگل ایڈسنس اسے باآسانی تسلیم کر لیتا ہے۔ اس کے علاوہ اس سے ایس ای او بھی قدرے آسان ہوتی ہے۔ مزید بلاگنگ میں پروگرامنگ کا کم علم رکھنے والے بھی اس سےاستفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ان کی بھی پہلا انتخاب ہوتا ہے۔